ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نتیش نے ار ی دہشت گرد انہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی

نتیش نے ار ی دہشت گرد انہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی

Sun, 18 Sep 2016 19:29:10  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 18؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جموں و کشمیر کے اری سیکٹر میں دہشت گردانہ حملے میں فوج کے 17جوانوں کے شہید ہونے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیر اعلی کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق نتیش کمار جموں و کشمیر کے اری سیکٹر میں ایل او سی کے پاس 12آرمی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر آج ہوئے دہشت گردانہ حملے سے صدمے میں ہیں اور اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے بہادر اور اپنی ڈیوٹی کو ایمان داری سے پورا کرنے والے شہید جوانوں کے اہل خانہ کے تئیں گہرے غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس شہادت کو ہندوستان کبھی بھی نہیں بھول پائے گا۔شمالی کشمیر میں اری کے بٹالین ہیڈکوارٹر میں آج علی الصبا ح ہوئے اس دہشت گردانہ حملے میں 17جوان شہید ہو گئے ہیں اور 19دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔فوج نے اس سب سے خطرناک حملے میں شامل چار دہشت گردوں کو بھی مار گرایا ہے۔


Share: